کورونا وائرس: دنیا میں 17 کروڑ 51 سے زائد افراد متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 17 کروڑ 51 لاکھ 73 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 37 لاکھ 77 ہزار 11 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 86 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 27 لاکھ 12 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 13 ہزار 494 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 42 لاکھ 64 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔ بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 91 لاکھ 82 ہزار سے زائد ہے اور 3 لاکھ 59 ہزار 695 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 71 لاکھ 25 سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فرانس میں 57 لاکھ 25 ہزار 492 افراد متاثر اور ایک لاکھ 10 ہزار 202 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ترکی میں 53 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور 48 ہزار 428 ہلاک ہو چکے ہیں۔

روس میں 51 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار 895 ہے۔ برطانیہ میں 45 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار 860 اموات ہوچکی ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا: وزیر خارجہ

پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons