ماضی کے معروف گلوکار ایس بی جان انتقال کرگئے

پاکستان فلم، ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے معروف گلوکار سنی بَینجمن جان‎ المعروف ایس بی جان 87 برس کی عمر میں 05 جون کو انتقال کرگئے۔

اہلخانہ کے مطابق گلوکار کئی روز سے علیل تھے، آج وہ نجی اسپتال میں 87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ 1959 میں ریلیز ہونے والی فلم ’سویرا‘ میں شامل گانے نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔

انہوں نے ماسٹر منظور کی موسیقی میں فیاض ہاشمی صاحب کا لکھا لازوال گیت ’تو جو نہیں ہے‘ گایا اور موسیقی کی دنیا میں اپنا نام بنانے میں کامیاب رہے۔ موسیقی کی دنیا میں بیش بہا خدمات سرانجام دینے پر ایس بی جان کو 2011 میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغۂ حسنِ کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

پاکستان کے معروف موسیقار ایس بی جان کے بیٹے گلین جان نے کہا ہے کہ وہ اپنے والد کی آخری رسومات خود ادا کریں گے۔ 

خیال رہے کہ پاکستان فلم، ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے معروف گلوکار سنی بَینجمن جان‎ المعروف ایس بی جان 87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ان کے اہلِ خانہ کا کہنا تھا کہ اہلخانہ کے مطابق گلوکار کئی روز سے علیل تھے۔ 

تاہم اب ان کے بیٹے گلین جان نے بھی والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ والد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ سوئیڈن میں رہائش پذیر گلین جان کا کہنا تھا کہ ویزے کے لیے سفارتخانے سے رابطہ کیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

لامحدود ماحول دوست توانائی کی جانب چین کی اہم پیش رفت

لامحدود ماحول دوست توانائی کی جانب چین کی اہم پیش رفت

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons