حدیقہ کیانی نے ماضی کے کونسے مقبول ڈرامہ میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا؟

حدیقہ کیانی نے ماضی کے کونسے مقبول ڈرامہ میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا؟

پاکستان کی مقبول ترین گلوکارہ، اداکارہ و میزبان حدیقہ کیانی نے ایک ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ راز کھولا کہ انہیں ماضی کے شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل الفا براوو چارلی میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔

حدیقہ کیانی نے بتایا کہ شعیب منصور کے کام کو دیکھتے ہوئے انہیں انکار کرنا کافی مشکل تھا لیکن جن دنوں اس ڈرامے کی کال آئی اس وقت وہ برطانیہ میں مصروف تھیں اور یہ ہی وجہ تھی کہ وہ الفا براوو چارلی کو بھرپور وقت دینے سے قاصر تھیں اسی لیے ڈرامہ کرنے سے انکار کردیا۔ خیال رہے کہ الفا براوو چارلی 90 کی دہائی کا وہ ڈرامہ ہے جس کی یاد اور اثرات مداحوں کے دلوں میں تازہ ہیں، یہ پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کا بلاک بسٹر ڈرامہ تھا۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا: وزیر خارجہ

پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons