پنجاب حکومت نے صوبے میں کورونا ویکسی نیشن تیز کرنے کے لیے ٹاسک فورسز قائم کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے صوبے میں کورونا ویکسی نیشن تیز کرنے کے لیے ٹاسک فورسز قائم کرنے کا فیصلہ

 پنجاب حکومت نے صوبے میں کورونا ویکسی نیشن تیز کرنے کے لیے اضلاع میں ٹاسک فورسز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسی نیشن تیز کرنے کے لیے اضلاع میں بننے والی ٹاسک فورسز میں ڈی پی او، سی ای او ہیلتھ، این سی او سی اورپی ڈی ایم اےکے نمائندے شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورسز ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں قائم کی جائیں گی جب کہ ویکسین لگانےکی صلاحیت بڑھانےکے لیےموبائل ویکسی نیشن ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی۔

یہ خبر پڑھیئے

لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاون پر عمل درآمد کا آغاز

لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاون پر عمل درآمد کا آغاز

صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاون پر عمل درآمد کا آغاز آج …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons