گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں ایک ہزار 843 مثبت کیسز رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں ایک ہزار 843 مثبت کیسز رپورٹ

کورونا وبا کے باعث مزید 80 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 1800 سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 183 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 13,316,397 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 843 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 924,667 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 3 لاکھ 19 ہزار 447 ، پنجاب میں 3 لاکھ 40 ہزار 557، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 33 ہزار 124، اسلام آباد میں 81 ہزار 357، بلوچستان میں 25 ہزار 295 ، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 287 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 600 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد55 ہزار 052 ہے۔ جب کہ3 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 80 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 20 ہزار 930 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 4 ہزار 047 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 848,685 ہوگئی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان کا عالمی برداری سے بھارت کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یوم استحصال پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ 5 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons