بین الاقوامی تنظیموں کا انسدادِ وبا کے عمل میں تیزی کے لیے 80 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا مطالبہ

بین الاقوامی تنظیموں کا انسدادِ وبا کے عمل میں تیزی کے لیے 80 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا مطالبہ

عالمی ادارہِ صحت  ، عالمی تجارتی تنظیم ، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ اور ورلڈ بینک کے سربراہان نے یکم جون کو ایک مشترکہ بیان جاری کیا، جس میں دنیا بھر کے ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کووڈ -۱۹ کے خاتمے میں تیزی لانے اور عالمی بحالی  کے لیے 80 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کریں۔

بیان میں ویکسین کی منصفانہ تقسیم کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔یکم جون کو دنیا کے متعدد اخبارات میں ،عالمی ادارہِ صحت کے ڈائیریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریسئس، عالمی تجارتی تنظیم کی ڈائریکٹر جنرل نگوزی اکونجو ، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی صدر کرسٹلینا جیورجیوا اور ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس کے  مشترکہ دستخطوں کے ساتھ ایک مضمون شائع ہوا ۔ مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ امیر اور غریب ممالک کے مابین ویکسی نیشن میں بہت بڑا فرق  نئے متغیر وائرس کے سامنے آنے کی وجہ بنا ہے اور یہ  ترقی پذیر ممالک میں تیزی سے پھیلا ہے ۔ مضمون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ویکسی نیشن ہی صحت سے متعلق بحران کے خاتمے اور عالمی بحالی کو فروغ دینے کی کنجی ہے۔ کووڈ-۱۹  کا خاتمہ ممکن ہے  لیکن اس کے لیے  عالمی سطح پر کارروائی کی ضرورت ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاون پر عمل درآمد کا آغاز

لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاون پر عمل درآمد کا آغاز

صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاون پر عمل درآمد کا آغاز آج …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons