برکس ممالک کو اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے، چینی وزیر خارجہ

برکس ممالک کو اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے، چینی وزیر خارجہ

چینی وزیر خارجہ وانگ ای  نے یکم جون کو  صوبہ گوئی چو کے شہر گیویانگ میں برکس ممالک کے وزرا ئے خارجہ  کی ورچوئل ملاقات میں شرکت کے دوران کہا کہ برکس ممالک کو عالمی اتحاد کے فروغ اور انتظام و انصرام کی بہتری کے لیے اپنا مثبت کردار ادار کرنا چاہیے نیز مشترکہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی قوت فراہم کرنی چاہیے۔

وانگ ای نے کہا کہ برکس ممالک کو عالمی انسداد وبا میں اتحاد کو فروغ دیتے ہوئے برکس ممالک کے ویکسین تحقیقاتی مرکز کی تعمیر کو تیز کرنا چاہیے، ترقی پذیر ممالک تک ٹیکنالوجی کی منتقلی اور پیداوار میں تعاون کی حمایت کرنی چاہیے۔ حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کیا جانا چاہیے، عالمی اقتصادی بحالی، ترقی پذیر ممالک کے مابین اتحاد و تعاون کو مضبوط بنایا جانا چاہیے اور نئے ترقیاتی بینک کی توسیع کوفروغ دیا جانا چاہیے۔

وانگ ای نے کہا کہ برکس ممالک کو تعاون پر مبنی سلامتی کے نئے، مشترکہ، جامع اور پائیدار تصور پر عمل کرنا چاہیے۔ فلسطین-اسرائیل تنازعات،ایران کے ایٹمی سمجھوتے، افغانستان،جاپان کے جوہری آلودہ پانی کے اخراج سمیت اہم عالمی و علاقائی امور کے حل کو فروغ دیا جائے۔

موجودہ اجلاس کی صدارت بھارتی وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر نے کی۔ افریقہ، برازیل، روس کے وزرائے  خارجہ نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں کثیرالجہتی نظام کو مضبوط بنانے اور اس میں اصلاحات سے متعلق مشترکہ بیان اور پریس ریلیز جاری کیا گیا۔    

یہ خبر پڑھیئے

سائبر تمدن کے لیے چین کا کلیدی کردار: سید پارس علی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons