وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دی جائیں گی۔
اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاک چین صنعتی تعاون پاکستان کو خطے میں پیداواری مرکز بنا دے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان میں سی پیک کے تحت اب نئی سرمایہ کاری کی ہے اور گزشتہ سال 2020 میں یہ سرمایہ کاری 11 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی جو 2015ء کے بعد چین کی دوسری بڑی سرمایہ کاری ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ سی پیک کا اب دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے اس مرحلے میں صنعتی تعاون سے اور زراعت کے فروغ کے منصوبوں کی وجہ سے پہلے مرحلہ سے بھی زیادہ وسیع تر اور نمایاں اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک خالص ترقیاتی منصوبہ ہے جو نہ صرف چین اور پاکستان تک محدود ہے بلکہ پورے خطے کیلئے ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے،اس لئے پاکستان اور چین دونوں ہی سی پیک کے تمام منصوبوں کو وقت پر مکمل کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔
Dosti Channel FM 98 Voice of Friendship

