افغانستان: 2 بم دھماکوں میں مسافر بسیں نشانہ، 13 افراد ہلاک

افغان صوبے زابل اور پروان میں سڑک کنارے نصب 2 بم دھماکوں میں مسافر بسوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق دونوں بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 13 ہوگئی ہے جبکہ 37 افراد زخمی ہیں۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعہ کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور مشکوک افراد سے چھان بین کی جا رہی ہے۔ مسافر بسوں پر بم حملوں کی ذمہ داری فی الحال کسی جنگجو تنظیم نے قبول نہیں کی۔ افغان صدر اشرف غنی نے منگل کوملک بھرمیں یوم سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ دنوں کابل میں اسکول کے نزدیک ہونے والے بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد68ہوگئی ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں زیادہ تر طلبہ ہیں۔ اسکول پر کار بم دھماکے سمیت 2 راکٹ بھی فائر کیے گئے تھے۔ جب سے امریکہ نے افغانستان سے فوجیں نکالنے کا اعلان کیا ہے اس وقت سے ملک میں تشدد اور حملوں کی ایک نئی لہر آئی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان اور افغان حکومت نے عیدالفطرپر3روزہ جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

G-7 40 US$ Trillion Program: Development or Rivalry

G-7 40 US$ Trillion Program: Development or Rivalry

World is facing huge infrastructure gap, which is widening up with every passing year. MGI, …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons