بھارت مقبوضہ کشمیر کے آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنےمیں مصروف ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے مقبوضہ کشمیر میں ڈیمو گرافی تبدیلی سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے میں مصروف ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے ستمبر 2020 تک ایک لاکھ 44 ہزار سے زیادہ ہندوؤں کو کشمیر کا ڈومیسائل دیا اور مقامی 377،683مسلمان کشمیریوں کو ڈومیسائل دینے سے انکار کر دیا۔

اقوام متحدہ کے ماہرین کے مطابق تبدیلیاں کشمیریوں کو مذہبی، ثقافتی اور سیاسی حقوق سے دور لے جائیں گی جس کے نتیجے میں کشمیریوں کی سیاسی نمائندگی میں کمی آئے گی۔ رپورٹ کے مطابق کشمیر وہ واحد ریاست ہے جس میں مسلمانوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جب کہ اس کا ایک خاص اسٹیٹس بھی خطرے میں ہے۔

خیال رہے کہ برطانوی پارلیمنٹ اس حوالے سے پہلے بھی آواز اٹھا چکی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا: وزیر خارجہ

پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons