زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کیلئے پاکستان کو ایک وکٹ درکار

پاکستان کو زمبابوے کے خلاف دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز اور دوسرا ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے ایک وکٹ درکار ہے۔

دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام پر فالو ہونے کے بعد زمبابوے کی بیٹنگ لائن پھر لڑکھڑا گئی اور 220 رنز اس کے 9 کھلاڑی آوٹ ہو چکے ہیں۔ پاکستان کی پہلی اننگز 510 رنز کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 132 کے مجموعی اسکور پر ڈھیر ہو گئی جس کے بعد اسے فالو آن کا سامنا ہے۔

زمبابوے کی دوسری اننگز میں  پاکستانی باؤلر نعمان علی کی شاندار 5 اور شاہین آفریدی کی 4 وکٹوں کے باعث زمبابوے صرف 220 رنز بنا سکی ہے۔ مہمان ٹیم کو ابھی شکست سے بچنے کے لیے 158 رنز درکار ہیں جبکہ پاکستان ایک اننگ سے فتح کے لیے محض 1 وکٹوں کی دوری پر ہے۔

اس سے پہلے  پاکستان نے پہلی اننگز میں عابدعلی کی ڈبل سنچری اور اظہر علی کی سنچری کے بعد دوسرے روز اپنی اننگز 510 رنز پر ڈیکلیئر کردی جس کے جواب میں میزبان ٹیم نے دن کے اختتام تک 4 وکٹ کے نقصان پر 52 رنز بنائے تھے۔

کھیل کے تیسرے دن زمبابوے نے اننگز کا آغاز کیا تو پاکستان کی پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کے لیے 450 سے زائد رنز درکار تھے تاہم حسن علی اور ساجد خان کی شاندار بولنگ کے آگے میزبان ٹیم زیادہ دیر وکٹ پر کھڑی نہ رہ سکی اور صرف 84 رنز کے اضافے کے بعد پوری ٹیم 132 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

قومی ٹیم کی جانب سے حسن علی اور ساجد خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 5 اور 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں زمبابوے کو ایک اننگ 116 رنز سے شکست دی تھی۔

یہ خبر پڑھیئے

شنگھائی تعان تنظیم کےمتعدد اہم ثمرات ہیں، چین کی وزارت خارجہ

پندرہ جون کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے شنگھائی تعاون …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons