مصر اور چین کے اشتراک سے تیارکردہ کووڈ-19 ویکسین جون کے آخر میں مارکیٹ میں دستیاب ہو گی

مقامی وقت کے مطابق نو تاریخ کو مصر کی وزیر صحت و آبادی ڈاکٹر ہالہ زاید نے پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی کہ مصر اور چین کی سائنو ویک کمپنی کے اشتراک سے مصر میں بنائی جانے والی کووڈ-19 ویکسین جون کے آخر میں مارکیٹ  میں پہنچ جائے گی۔

ڈاکٹر ہالہ زاید نے چینی حکومت کی حمایت کا شکریہ ادا کیا جس سےمصر افریقہ میں ویکسین پیدا کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

دوسری طرف زیمبیا کی قومی براڈکاسٹنگ کمپنی کی آٹھ تاریخ کی رپورٹ کے مطابق زیمبیا کی حکومت نے چین کی ویکسین کو کابینہ کے منظور کردہ عملی منصوبےمیں شامل کرنے پرغور کرنے کا کہاہے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق لاؤس میں انسداد وبا کے لیے چین نے نو مئی کو ایک خصوصی طبی امدادی ٹیم بھیجی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا: وزیر خارجہ

پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons