بیرون ملک سے آنے والے مزید 28 مسافروں میں کرونا کی تشخیص

بیرون ملک سے آنے والے مزید 28 مسافروں میں کرونا کی تشخیص

یرون ملک سے آنے والے مسافروں میں کرونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، مزید ‏‏28 مسافروں میں کرونا کی تشخیص ہو گئی۔

اسلام آباد، کراچی، لاہور اور پشاور کے ایئرپورٹس پر بیرون ممالک سے کرونا متاثرہ افراد کو روکنے ‏لئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

باچاخان ایئرپورٹ پر مسافروں کی ریپڈ ٹیسٹ سے مکمل جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے اور نجی ایئرلائن ‏سے پشاور آنے والے 28 مسافروں کے کرونا ٹیسٹ مثبت نکلے۔

پشاور ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو کھانے کے بکس فراہم کئے گئے۔ شارجہ سے پی ‏آئی اے سے پشاور پہنچنے والے 2 مسافروں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

پشاور میں مجموعی طور پر 5 مئی سے اب تک 38 مسافر وں کے کرونا ٹیسٹ مثبت نکلے ہیں۔
بغیر ٹیسٹ کے کسی بھی مسافر کو ائیرپورٹ سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ رپورٹ مثبت ‏‏آنے پر مسافر کو اپنے خرچے پر قریبی ہوٹل میں قرنطینہ ہونا ہوگا۔

ائیرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ رپورٹ منفی آنے پر مسافر کو گھر جانے کی اجازت ہو گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے این سی او سی کے فیصلوں کے تناظر میں نئی ٹریول ‏‏ایڈوائزری جاری کی ہے۔

سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹریول ایڈوائزری کے مطابق ملک کے تمام ایئرپورٹس پر ‏‏مسافروں کے ریپڈ اینٹیجنٹ ٹیسٹ ہوں گے، کراچی ایئرپورٹ پر انتظامات مکمل کرلیے گئے اور ‏‏محکمہ صحت کی ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔

سی اے اے حکام کے مطابق ایئرپورٹ پر اسسٹنٹ کمشنر محکمہ صحت کی ٹیمز کے ہمراہ ہوں ‏‏گے، ریپڈ اینٹیجنٹ ٹیسٹ کی رپورٹ 20 منٹ کے اندر اندر حاصل ہوگی۔

یہ خبر پڑھیئے

جی 7 بیانات میں چین پر کڑی تنقید کی گئی ہے جو ناقابلِ قبول ہے، چین

جی 7 بیانات میں چین پر کڑی تنقید کی گئی ہے جو ناقابلِ قبول ہے، چین

15 جون کو چین کی  وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں 13 جون کو جی 7 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons