او آئی سی کو اسلاموفوبیا پر ٹھوس ردعمل دینا چاہیئے، وزیراعظم

او آئی سی کو اسلاموفوبیا پر ٹھوس ردعمل دینا چاہیئے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کو اسلاموفوبیا پر ٹھوس ردعمل دینا چاہیئے۔

وزیراعظم عمران خان اور سیکریٹری جنرل او آئی سی نے مکہ مکرمہ میں ملاقات کی جس میں دنیا کے مختلف حصوں میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم کا اس معاملے پر او آئی سی کی طرف سے ٹھوس جواب کی اہمیت پر زور دیا گیا، ملاقات میں وزیراعظم کے اسلامی ممالک کے سربراہان کو لکھے گئے خطوط کا بھی تذکرہ کیا گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل نے 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے کا عالمی دن منانے کی متفقہ قرارداد منظور کی تھی۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا: وزیر خارجہ

پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons