اسرائیل دہشت گرد ریاست ہے، ترک صدر

اسرائیل دہشت گرد ریاست ہے، ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردوان نے فلسطینی نوجوانوں پر مسجد اقصیٰ میں ربڑ کی گولیاں فائر کرنے، گرینیڈ سے حملوں اور تشدد پر اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دے دیا۔

خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق رجب طیب اردوان نے کہا کہ انقرہ نے اس واقعہ پر عالمی اداروں کو جھنجوڑنا شروع کردیا ہے۔ واضح  رہے کہ جمہ کے روز مسجد اقصیٰ اور مشرقی بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے 200 سے زائد فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے تھے جبکہ اسرائیل کے 16 پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی تھیں۔

بعد ازاں ہفتے کی شب بھی اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ کے قریب عبادت کے لئے جمع ہونے والے فلسطینوں پر حملہ کر کے 80 افراد کو زخمی کردیا تھا۔

یہ خبر پڑھیئے

جی 7 بیانات میں چین پر کڑی تنقید کی گئی ہے جو ناقابلِ قبول ہے، چین

جی 7 بیانات میں چین پر کڑی تنقید کی گئی ہے جو ناقابلِ قبول ہے، چین

15 جون کو چین کی  وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں 13 جون کو جی 7 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons