پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھرآج میں ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد ماؤں کی عظمت کا اعتراف اور انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ ماں کا رشتہ انسانیت کا سب سے عظیم رشتہ ہے جو اپنی اولاد کی پرورش کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتا۔ ماں وہ ہستی ہے جس کا وجود نرم چھاؤں بن کر ہر وقت اولاد کو ٹھنڈک فراہم کرتا ہے۔

ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو منائے جانے والے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر بچے اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تحائف دیتے ہیں اور ان کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔ اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں ماؤں سے محبت اور ان کے احترام کو فروغ دینا ہے مگر بہت سی مائیں ایسی بھی ہیں جوناخلف اولاد کی نافرمانی کی وجہ سے اپنی زندگی اولڈ ایج ہوم میں گزارنے پر مجبور ہیں۔

اولڈ ایج ہوم بنتِ فاطمہ فاؤنڈیشن کے ڈائیریکٹر اسد شعیب نے ایف ایم 98 دوستی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ عموما اولڈ ہوم میں چھوڑ کر جانے والی اولاد اپنی ماں کی خیریت تک دریافت نہیں کرتی۔

اسد شعیب کا کہنا تھا کہ معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے بزرگ افراد اور خصوصا ماؤں  کیلئے احساس کا جذبہ پیدا کرے۔

وقت کی اہم ضرورت یہ ہے کہ ہم ماؤں کے اس عالمی دن کے موقع پر نہ صرف اپنی والدہ بلکہ اپنے اردگرد موجود بے سہارا بزرگ والدین کیلئے بھی ذمہ دارانہ طور پر پر کاوشیں کریں۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا: وزیر خارجہ

پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons