8 سے 16 مئی تک بین الصوبائی اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند رہے گی

8 سے 16 مئی تک بین الصوبائی اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند رہے گی

نینشل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق ملک میں 8 سے 16 مئی تک بین الصوبائی اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کرونا کیسز کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں سیاحتی مقامات پر جانے کی پابندی ہوگی، کمشنرز کو سیاحتی مقامات پر پابندی پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیاحتی مقامات پر آنے والے سیاحوں کو واپس بھیجا جائے، اور سیاحتی مقامات پر قائم ہوٹلز کو بکنگ منسوخ کیا جائے۔

این سی او سی کے مطابق پرائیویٹ گاڑیوں اور ٹیکسی کو چلنے کی اجازت ہو گی۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا: وزیر خارجہ

پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons