پاکستان نے ویکسینیشن کے مرحلے میں افغان مہاجرین کو شامل کرکے مثبت اقدام اٹھایا ہے۔ یو این ایچ سی آر

پاکستان نے ویکسینیشن کے مرحلے میں افغان مہاجرین کو شامل کرکے مثبت اقدام اٹھایا ہے۔ یو این ایچ سی آر

یو این ہائی کمشن برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر)نے حکومت پاکستان کی جانب سے کوڈ 19ویکسینیشن پروگرام کے تحت افغان مہاجرین کی بھی ویکسینیشن کرنیکی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔

پاکستان میں بعض حصوں میں ویکسینیشن کے لئے مقرر کردہ معیار پر پورا اترنے والے افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا عمل پہلے ہی شروع کر دیا گیا ہے۔ اب تک 10 سے زیادہ افغان مہاجرین کو ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے۔پاکستان میں یو این ایچ سی آر کے نمائندہ نوریکا یوشیدا نے منگل کو اپنے ایک بیان میں پروگرام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی خوش آئند بات ہے کہ پاکستان نے کوڈ 19ویکسین سے متعلق اپنی کوششوں میں مہاجرین کو شامل کرنے کا یہ مثبت اقدام اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وائرس سب کیلئے یکساں خطرہ ہے چاہے مہاجر ہو یا شہری۔اگر ہم محفوظ نہ ہوں، تو اس سے کوئی بھی محفوظ نہیں ہے ۔کوڈ19 رسپانس کے زمہ دار ادارہ ،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے اپنے ویکسینیشن پروگرام میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین سمیت غیر ملکیوں کو شامل کرنے کی منظوری دی ہے۔ افغان مہاجرین کو اسی معیار کی بنیاد پر ویکسین کی خوراک دی جا رہی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان میں دہشتگردی، ایف سی کے 3 اہلکار شہید

بلوچستان میں دہشتگردی، ایف سی کے 3 اہلکار شہید

بلوچستان میں دہشت گردی کے 2 واقعات میں ایف سی کے 3 اہلکار شہید اور …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons