کامیاب جوان پروگرام اور چینی کمپنی ہواوے کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

کامیاب جوان پروگرام اور چینی کمپنی ہواوے کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام اورچین کی کمپنی ہواوے کے درمیان مفاہمت کے یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے۔

منگل کو مفاہمت کے یادداشت پر دستخط کے لیے منعقدہ تقریب میں وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے اُمورِ نوجوانان عثمان ڈار اور ہواوے ٹیکنالوجی کے مشرق وسطیٰ کیلئے نائب صدر سپیس لی سمیت ہواوے پاکستان کے چیف ایگزیکٹو مارک مینگ نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوانوں کی ترقی اولین ترجیح ہے جس کیلئے قومی اور بین الاقوامی اداروں سے تعاون کرینگے۔پاکستانی نو جوانوں میں اہلیت کی کمی نہیں، ان کی ترقی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان انویشن لیگ کے تحت ہواوے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی پروگرام کے مد میں سرکاری اور پرائیوٹ یونیورسٹیوں کی طلباء کو معاونت فراہم کرے گا۔

ہر سال ملک بھر سے 10,000 ہزار طلباء کی انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں حاصل صلاحیتیوں کی بنیاد پر رجسٹر کیا جائے گا۔معاہدے کے تحت5000 طلباء کو انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تربیت دی جائے گی۔ ہواوے ملک بھر میں انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے مقابلے منعقد کرنے کیلئے آگاہی مہم بھی چلائے گی۔مستحق طلباء کیلئے سکالرشپ کی فراہمی اور منتخب طلباء کو تعلیم حاصل کرنے کیلئے ہواوے یونیورسٹی بھیجنا معاہدے کا حصّہ ہے ۔

ہواوےکی مشرقِ وسطیٰ کیلئے نائب صدر سپیس لی نے کہا کہ خوشی ہے کہ دوست ملک کے قابل طلباء کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔مستقبل میں وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے ساتھ باہمی تعاون اور اشتراک کو مزید بڑھائیں گے۔ معاہدے کے تحت پاکستانی طلباء کو اعلیٰ تعلیم اور سرٹیفیکیشن حاصل کرنے کیلئے چین بھیجا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

عالمی ضمیر بےحسی کی چادر میں لپٹا سو رہا ہے، شاہد آفریدی

جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons