وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ہواوے ٹیکنالوجیز کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ہواوے ٹیکنالوجیز کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آئی ٹی کو بروئے کار لا کر شفافیت اور بہتر گورننس کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

یہ بات انہوں نے ہواوے ٹیکنالوجیزکے وائس پریذیڈنٹ (مڈل ایسٹ ریجن) سپیس لی کی قیادت میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو وزارتِ خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔وفد کے دیگر اراکین میں ڈپٹی سی ای او ہوواوے پاکستان ، وہان اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ہواوے ٹیکنالوجیز احمد جہانزیب ملک شامل تھے۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدوم زادہ زین قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وفد نے وزیر خارجہ کو ہواوے ٹیکنالوجیز کی جانب سے پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیر خارجہ نے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجیز سے آراستہ کرنے کے حوالے سے ہواوے ٹیکنالوجیز کے جذبے کی تعریف کی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کےشعبےمیں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اقتصادی سفارت کاری کے تحت دنیا کی توجہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے میسر مواقع کی طرف مبذول کروا رہے ہیں۔ آئی ٹی کو بروئے کار لا کر شفافیت اور بہتر گورننس کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔وائس پریذیڈنٹ ہواوے ٹیکنالوجیز سپیس لی نے وزیر خارجہ کو ہواوے کی طرف سے نئی متعارف کرائی گئ “آئیڈیا ہب سکرین” کا تحفہ پیش کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

امارات میں PSL ہوگا کہ نہیں، فیصلہ آج ہوگا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز یو اے ای میں ہونے یا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons