پاکستان کو بحرین کی دوستی پر فخر ہے، شہریار خان آفریدی سے بحرین کے سفیر کی ملاقات

پاکستان کو بحرین کی دوستی پر فخر ہے، شہریار خان آفریدی سے بحرین کے سفیر کی ملاقات

چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی سے بحرین کے سفیر محمد ابراہیم محمد نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستانی تارکین وطن نے بحرین کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بحرین کی دوستی پر فخر ہے، پاکستان بحرین کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ بحرین کے سفیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن بحرین کی طاقت ہیں، پاکستانی تارکین وطن کا اپنے بچوں کی طرح خیال رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن کو مفت کورونا وائرس ویکسین لگارہے ہیں تاکہ انہیں وباء سے محفوظ رکھ سکیں۔

یہ خبر پڑھیئے

40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کو ایسٹرا زینکا ویکسین نہ لگانے کی ہدایات

برطانوی محکمہ صحت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیارکردہ کورونا ویکسین سے متعلق نئی ہدایات جاری …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons