اقوام متحدہ میں چینی نمائندے کی طرف سے مئی میں سلامتی کونسل کے ایجنڈے کے حوالے سے نیوز بریفنگ کا انعقاد

اقوام متحدہ میں چینی نمائندے کی طرف سے مئی میں سلامتی کونسل کے ایجنڈے کے حوالے سے نیوز بریفنگ کا انعقاد

رواں سال مئی میں  چین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا چیرمین ملک ہے۔

مقامی وقت کے مطابق، تین مئی کو اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب جانگ جون نے نیوز بریفنگ کا انعقاد کیا اور مختلف  موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ جانگ جون نے پرزور الفاظ میں کہا کہ چین سلامتی کونسل کے چیرمین ملک کی ذمہ داری کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔

چین سلامتی کونسل کے دوسرے رکن ممالک کے ساتھ صلاح و مشورے کو مضبوط بنائے گا، مخلصانہ رویے کے ساتھ اپنے فرائض ادا کرے گا اور سلامتی کونسل کے موثر کردار کو فروغ دے گا۔ چین اپنے کام  میں  کثیرالجہتی کی مضبوطی سے حفاظت اور اس پر عمل کرنے، اپنا بنیادی کردار ادا کرنے میں اقوام متحدہ کی حمایت کرنے ، کووڈ-۱۹ کی  وبا کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے اتحاد اور تعاون کو فروغ دینے ، اور تنازعات  کے شکار علاقوں اور ممالک کی ترقی کی بحالی کو فروغ دینے پر  توجہ مرکوز رکھے گا۔ 

ایک سو سے زائد رکن ممالک کے نمائندوں اور اقوام متحدہ میں اہم بین الاقوامی میڈیا نے اس نیوز بریفنگ میں شرکت کی۔ ایتھوپیا ، فجی ، مالی ، مراکش ، موزمبیق ، پاکستان ، سنگاپور ، جنوبی افریقہ اور دیگر ممالک کے سفیروں نے اظہار خیال کیا کہ وہ چین کی میزبانی میں ہونے والے موضوعاتی پروگراموں میں فعال طور پر شرکت کریں گے اور چین کے  عالمی امن و استحکام کے تحفظ کے لیے سلامتی کونسل کے چیئر مین ملک  کی حیثیت سے  کردار ادا کرنے کی حمایت کریں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

امارات میں PSL ہوگا کہ نہیں، فیصلہ آج ہوگا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز یو اے ای میں ہونے یا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons