50 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے سے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہو گی۔ عالمی ادارہ صحت

50 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے سے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہو گی۔ عالمی ادارہ صحت

مقامی وقت کے مطابق تین مئی کو عالمی ادارہ صحت نے کووڈ-۱۹ کی وبا سے متعلق پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادہانوم نے کہا کہ کووڈ-۱۹ کے خلاف ویکسین کے منصوبے سے ایک سو اکیس ممالک اور معیشتوں کو پانچ کروڑ ویکسین فراہم کی گئی ہیں۔

لیکن ویکسین کی فراہمی بدستور محدود ہے۔اس کےساتھ ساتھ، عالمی ادارہ صحت کے زیرقیادت “کووڈ-19 کے خلاف جنگ کےلیے ایکسلریٹر کے حصول” بین الاقوامی تعاون کے انیشیٹو کو فی الحال 19 بلین امریکی ڈالر کی فنڈ کی کمی کا سامنا ہے۔ اگلے سال دنیا میں بالغ افراد  کو ویکسین لگانے کے لئے 35  سے 45  بلین امریکی ڈالر کے اضافی فنڈ کی ضرورت ہوگی۔

ایک اور خبر کے مطابق، عالمی ادارہ صحت کی چیف سائنسدان سومیا سوامیاتھن نے کہا کہ کووڈ-۱۹ کے خلاف ویکسین ایک بہت اہم ٹول ہے ۔ 50٪ آبادی کو ویکسین  لگانے کے بعد تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان میں دہشتگردی، ایف سی کے 3 اہلکار شہید

بلوچستان میں دہشتگردی، ایف سی کے 3 اہلکار شہید

بلوچستان میں دہشت گردی کے 2 واقعات میں ایف سی کے 3 اہلکار شہید اور …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons