بھارت میں کووڈ۔۱۹ کے کیسز کی تعداد بیس ملین سے تجاوز کرگئی

بھارت میں کووڈ۔۱۹ کے کیسز کی تعداد بیس ملین سے تجاوز کرگئی

بھارت کی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں کووڈ۔۱۹ کے کیسز کی تعداد گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ۳۵۷۲۲۹ نئے کیسز کے اضافے کے ساتھ بیس ملین سے تجاوز کرتے ہوئے ۲۰۲۸۲۸۳۳ ہو گئی ہے۔

پیر کی صبح تک مزید ۳۴۴۹ اموات کے اضافے کے ساتھ کل ہلاکتوں کی تعداد 222،408 ہوگئی ہے۔     اس وقت ملک میں کل فعال کیسز کی تعداد۳۴۴۷۱۳۳ ہے ، جن میں پیر کے روز تک 33،491 کا اضافہ ہوا ، جبکہ اب تک 16،613،292 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور انہیں اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔  

اگرچہ کووڈ۔ 19 کے اعدادوشمار ملک میں اب بھی عروج پر ہیں ، لیکن وفاقی حکومت نے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کو مسترد کر دیا ہے۔ کچھ ریاستوں نے نائٹ کرفیو یا جزوی طور پر لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے ،جبکہ دارالحکومت نئی دہلی کو 10 مئی تک لگاتار تیسری لاک ڈاؤن کے تحت رکھا گیا ہے۔

قومی دارالحکومت نئی دہلی  ملک کے کووڈ۔۱۹ سے سب سے زیادہ  متاثرہ مقامات میں  سے ایک ہے جہاں پیر کے روز تک ۱۸۰۴۳ نئے کیسزاور 448 مزید اموات دیکھنے میں آئی ہیں۔ اب تک دارلحکومت میں کووڈ۔۱۹ سے ۱۷۴۱۴ اموات ہوچکی ہیں .   یاد رہے کہ ملک گیر ویکسینیشن کا تیسرا مرحلہ یکم مئی سے شروع ہوا تھا ، جنوری میں ویکسینیشن کے آغاز سے اب تک بھارت میں 158 ملین سے زائد ویکسین کی خوراکیں دی گئی ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کو ایسٹرا زینکا ویکسین نہ لگانے کی ہدایات

برطانوی محکمہ صحت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیارکردہ کورونا ویکسین سے متعلق نئی ہدایات جاری …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons