بچوں کی پیدائش پر کھلاڑیوں کو تنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کی پالیسی جاری

بچوں کی پیدائش پر کھلاڑیوں کو تنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کی پالیسی جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بچوں کی پیدائش پر کھلاڑیوں کو تنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کی پالیسی جاری کردی ہے۔

پیشہ ور کھلاڑیوں کے لیے جاری کردہ اس پالیسی کا اطلاق ویمنز اور مینز دونوں کرکٹرز پر ہوگا ۔پالیسی کے مطابق خواتین کرکٹرز اگر چاہیں تو اپنی زچگی کی چھٹی کے شروع ہونے سے لے کر بچے کی پیدائش تک وہ نان پلیئنگ رول اختیارکر سکیں گی۔ اس موقع پر خواتین کھلاڑی تنخواہ کے ساتھ 12 ماہ کی چھٹی اور کنٹریکٹ کی معیاد میں ایک سالہ توسیع کی حقدار بھی ہوں گی۔

اسی طرح، اگر کسی خاتون کرکٹر کو کرکٹ کی کسی سرگرمی کے سلسلے میں سفر کرنا پڑتا ہے تو اسے اپنے نوزائیدہ بچے کی دیکھ بھال کے لیے من پسند فرد کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔ پالیسی کے مطابق وہ مرد کرکٹرجو کسی بچے کے والد بنتے ہیں تو وہ بھی مکمل تنخواہ کے ساتھ 30 دن تک چھٹی لینے کے حقدار ہوں گے ۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان میں دہشتگردی، ایف سی کے 3 اہلکار شہید

بلوچستان میں دہشتگردی، ایف سی کے 3 اہلکار شہید

بلوچستان میں دہشت گردی کے 2 واقعات میں ایف سی کے 3 اہلکار شہید اور …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons