کرونا وائرس اور فوجی بغاوت، میانمار کی نصف آبادی غربت کا شکار ہو سکتی ہے، اقوام متحدہ

کرونا وائرس اور فوجی بغاوت، میانمار کی نصف آبادی غربت کا شکار ہو سکتی ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس کی عالمی وبا اور فروری کی فوجی بغاوت کے سماجی و اقتصادی اثرات کے باعث آئندہ سال کے اوائل تک میانمار کی تقریباً نصف آبادی غربت کا شکار ہو سکتی ہے۔

اقوام متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا کہ عالمی وبا کے پھیلاؤ کی وجہ سے زراعت اور ماہی گیری سمیت کئی صنعتی شعبوںمیں آمدنی کم ہو رہی ہے جبکہ فوجی بغاوت کے بعد حکومتی اعانت ناکافی ہونے کی وجہ سے اقتصادی بدحالی میں تیزی آئی ہے۔اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کا کہنا ہے کہ تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ افراد غربت کا شکار ہو سکتے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

امارات میں PSL ہوگا کہ نہیں، فیصلہ آج ہوگا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز یو اے ای میں ہونے یا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons