"جارحانہ رویے" کا لیبل امریکہ کو خود پر لگانا چاہیئے، سی آر آئی کا تبصرہ

چین کا ارجنٹائن کے ساتھ مل کر کرونا ویکسین بنانے کا اعلان

ارجنٹائن میں چینی سفارتخانے کے جاری کردہ اطلاع کے مطابق تین مئی کو ارجنٹائن میں چینی سفیر زو شیاؤ لی نے ارجنٹائن کی وزیر صحت، صدر کی مشیر، چین میں ارجنٹائن کے سفیر اور چین کی سائنو فارم کمپنی اور ارجٹائن کی دوا ساز کمپنی کے انچارج کے ساتھ ورچوئل اجلاس کا انعقاد کیا اور نئی صورتحال کے تحت انسداد وباء کے حوالے سے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

چین کی سائنو فارم نے ارجنٹائن کی متعلقہ کمپنی کے ساتھ ارجنٹائن میں سائنو فارم کی کووڈ-۱۹ کے خلاف ویکسین کی تیاری کے بارے میں اتفاق کیا اور فوراً متعلقہ ٹیکنالوجی سے متعلق تفصیلات پر مذاکرات کرنے کا فیصلہ بھی کیا تاکہ ویکسین کی تیاری جلد شروع  کی جاسکے۔

ارجنٹائن کی وزیر صحت نے کہا کہ چین اور ارجنٹائن کا مل کر ویکسین  تیار کرنا بہت اہم ہے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق تین مئی کو فلپائن کے صدر روڈریگو ڈِوٹرٹے نے چین کی تیار کردہ کووڈ-19 ویکسین کی پہلی خوراک لگوائی۔

یہ خبر پڑھیئے

40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کو ایسٹرا زینکا ویکسین نہ لگانے کی ہدایات

برطانوی محکمہ صحت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیارکردہ کورونا ویکسین سے متعلق نئی ہدایات جاری …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons