آٹھ ہزار سے زائد فیس لینے والےنجی تعلیمی اداروں کو ماہانہ فیس میں 20 فیصد کمی کی ہدایت

آٹھ ہزار سے زائد فیس لینے والےنجی تعلیمی اداروں کو ماہانہ فیس میں 20 فیصد کمی کی ہدایت

حکومت نے تمام نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے سکولوں کی بندش کے پیش نظر طلباء کو ماہانہ فیس میں بیس فیصد رعایت دیں۔

وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے نجی تعلیمی اداروں کے ریگولیٹری ادارے کی طرف سے جاری کیے گئے ایک خط کے مطابق فیس میں رعایت اس سال اپریل سے نجی تعلیمی اداروں کے دوبارہ کھلنے تک دی جائے گی۔

تاہم خط میں کہا گیا ہے کہ فیس میں رعایت کا اطلاق ان نجی تعلیمی اداروں نہیں ہوگا جن کی ماہانہ فیس آٹھ ہزار روپے سے کم ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ اگر اس سال اپریل اور مئی کے مہینوں کے لئے فیس چالان جاری کر دیئے گئے ہیں یا فیس ادا کر دی گئی ہے تو اسے آئند ہ مہینوں کی فیس میں ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت ہے جبکہ طلباء کے والدین اور سر پرستوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فیس بروقت ادا کریں۔

یہ خبر پڑھیئے

شوبز شخصیات کی فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

اسرائیلی فوج کی جانب سے یوم القدس کے موقع پر اسرائیلی افراد پر حملے اور …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons