سنبل کی زندگی کیلئے دُعا کریں: بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے وینٹیلیٹر پر موجود اپنی بہن سنبل شاہد کی زندگی کے لیے دُعاؤں کی اپیل کردی۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بشریٰ انصاری نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہمراہ صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان اور معروف فلمساز و ہدایتکار عاصم رضا موجود ہیں۔ بشریٰ انصاری نے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ ابھی کچھ دن پہلے کی ہی تصویر ہے۔‘

اداکارہ نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ دن میری بہن کی وجہ سے ہمارے لیے شدید تکلیف دہ رہیں گے۔‘ اُنہوں نے صارفین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہِ کرم! میری بہن سنبل کی زندگی کے لیے دُعا کریں۔‘

واضح رہے کہ لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری اور اسما عباس کی بہن اداکارہ سنبل شاہد عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہیں جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے۔ سنبل شاہد کو بگڑتی صحت کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا جس کے بعد اداکارہ اسما عباس نے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کی بہن سنبل شاہد کی صحت کے لیے دعا کریں کیونکہ ان کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کو ایسٹرا زینکا ویکسین نہ لگانے کی ہدایات

برطانوی محکمہ صحت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیارکردہ کورونا ویکسین سے متعلق نئی ہدایات جاری …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons