کورونا وائرس: دنیا بھر میں 32 لاکھ 15 ہزار سے زائد اموات

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 15 کروڑ 34 لاکھ 69 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 32 لاکھ 15 ہزار 686 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 13 کروڑ 7 لاکھ 88 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 94 لاکھ سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 91 ہزار 56  تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 31 لاکھ 79 ہزار 285 متاثر ہیں۔ بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 99 لاکھ 19 ہزار سے زائد ہے اور 2 لاکھ 18 ہزار 945 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 47 لاکھ 54 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

فرانس میں 56 لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد متاثر اورایک لاکھ 4 ہزار 819 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس میں 48 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار 862 ہے۔ برطانیہ میں 44 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار 538 اموات ہوچکی ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کو ایسٹرا زینکا ویکسین نہ لگانے کی ہدایات

برطانوی محکمہ صحت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیارکردہ کورونا ویکسین سے متعلق نئی ہدایات جاری …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons