ایسٹ بے ایکسپریس وے گوادر منصوبے پر کام اکتوبر تک مکمل کرلیا جائیگا: عاصم سلیم باجوہ

ایسٹ بے ایکسپریس وے گوادر منصوبے پر کام اکتوبر تک مکمل کرلیا جائیگا: عاصم سلیم باجوہ

چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ایسٹ بے ایکسپریس وے گوادر منصوبے پر کام حتمی مرحلے میں ہے اور یہ منصوبہ اس سال اکتوبر تک مکمل کرلیا جائیگا۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ چودہ اعشاریہ پانچ کلو میٹر ساحلی ایکسپریس وے پہلے ہی مکمل کرلی گئی ہے جبکہ باقی چار اعشاریہ پانچ کلو میٹر ساحلی شاہراہ زیر تعمیر ہے اور اس کا 92 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ یہ ایکسپریس وے بندرگاہ کو فری ٹریڈ زون کے دوسرے مرحلے کے ساتھ ملائے گی جس سے صنعتی زون اور بندرگاہ کو کاروباری ماحول فراہم کرنے میں مدد ملے گی ۔

یہ خبر پڑھیئے

40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کو ایسٹرا زینکا ویکسین نہ لگانے کی ہدایات

برطانوی محکمہ صحت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیارکردہ کورونا ویکسین سے متعلق نئی ہدایات جاری …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons