ہر سال 5 - 6 کلو وزن کیسے کم کیا جاتا ہے؟ یمنیٰ زیدی نے راز بتا دیا

ہر سال 5 – 6 کلو وزن کیسے کم کیا جاتا ہے؟ یمنیٰ زیدی نے راز بتا دیا

خوبرو اداکارہ و ماڈل یمنیٰ زیدی کہتی ہیں کہ انہوں نے سال 2018ء میں 10 کلو وزن کم کیا اور وہ ہر سال 5 – 6 کلو گرام وزن با آسانی کم کرلیتی ہیں۔

ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے یمنیٰ نے بتایا کہ ہر سال وہ 6 ماہ کے لیے چھٹیوں میں اپنے گھر امریکا جاتی ہیں اور وہاں ان کا ناشتہ دو پراٹھوں اور فرائی انڈے پر مشتمل ہوتا ہے ،دوپہر میں بھی پراٹھے ، سالن اور شام میں چنا چاٹ، دہی بڑے اور گرین ٹی جب کہ رات میں چاول لیتی ہیں۔

یمنیٰ زیدی نے پاکستان میں فولو کیے جانے ڈائٹ پلان سے متعلق بتایا کہ جب وہ پاکستان میں ہوں تو صبح اٹھ کر سب سے پہلے لیموں ملا ایک گلاس گرم پانی پیتی ہیں اور آدھا گھنٹہ فل باڈی ورک آؤٹ کرتی ہیں۔ یمنیٰ زیدی کے مطابق وہ ناشتے میں ایک سیب اور 5 بادام، دوپہر میں دال اور چکن، شام میں گریپ فروٹ، چکن تکہ اور کباب کھاتی ہیں جب کہ وہ دن بھر میں 3 کپ گرین ٹی لیتی ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کو ایسٹرا زینکا ویکسین نہ لگانے کی ہدایات

برطانوی محکمہ صحت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیارکردہ کورونا ویکسین سے متعلق نئی ہدایات جاری …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons