ایک سال میں آکسیجن کی یومیہ پیداوار 465 ٹن سے بڑھ کر 725 ٹن ہوگئی ہے: اسد عمر

ایک سال میں آکسیجن کی یومیہ پیداوار 465 ٹن سے بڑھ کر 725 ٹن ہوگئی ہے: اسد عمر

منصوبہ بندی کے وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ایک سال کے عرصے میں ملک میں آکسیجن کی یومیہ پیداوار 465 ٹن سے بڑھ کر 725 ٹن ہوگئی ہے۔

آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ سال 19 ہزار 200 سلنڈر برآمد بھی کئے تاکہ اس کی تقسیم یقینی بنائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ آکسیجن کی تیاری سے ہسپتالوں تک پہنچنے کے پورے نظام کی استعداد کار میں فعال انداز میں بہتری کے باعث ہم اب تک انتہائی تشویشناک حالت کے مریضوں کی بڑھتی تعداد سے نمٹنے میں کامیاب رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے فوری فیصلوں کے نتیجے میں اس طرح کی صورتحال سے بچنے میں مددملی ہے جوب عض دوسرے ملکوں میں دیکھی جارہی ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا: وزیر خارجہ

پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons