24 گھنٹوں میں مزید 1060 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیر اعلیٰ سندھ

24 گھنٹوں میں مزید 1060 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کرونا وائرس کی تازہ صورتحال سے متعلق کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14633 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی جن میں سے 1060 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے 4 اموات ہوئی ہیں۔

مراد علی شاہ نے سندھ میں کرونا وائرس کی صوتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ اموات کی مجموعی تعداد 4633 ہوچکی ہے، آج مزید 279 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 264052 ہوچکی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے کے 1060 نئے کیسز میں سے 394 کا تعلق کراچی سے ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ اب تک 3621994 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور  282444 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، اس وقت 13759 مریض زیر علاج ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 13149 مریض گھروں میں،7 آئسولیشن سینٹرز میں اور 603 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 570 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 47 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ضلع شرقی میں 196، ضلع جنوبی میں 99، ضلع وسطی میں 49، ملیر 26، کورنگی 19 اور ضلع غربی میں سے 5 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ 

اسی طرح  شہر حیدرآباد میں 157، جیکب آباد 52، ٹھٹھہ 50، سکھر 46، نوشہروفیروز 43، لاڑکانہ 42، قمبر 34، شہید بے نظیر آباد 33، سجاول 25، گھوٹکی 24، میر پور خاص 23، ٹنڈو محمد خان 19، جامشورو 9، خیرپور 8، ٹنڈو الہیار 6، کشمور، عمرکوٹ اور شکارپور 4۔4، سانگھڑ 3، بدین 2، دادو اور مٹیاری میں سے 1۔1 نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

بھارت کو اب پاکستان کے ساتھ با معنی مذاکرات کی طرف آنا چاہیئے: سینیئر تجزیہ کار مخدوم بابر

امریکہ اور مغرب اپنے گریبان میں جھانکیں: سینیئر تجزیہ کار مخدوم بابر

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons