عیدالفطر پر نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

عیدالفطر پر نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک نے عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی عیدالفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے عید پر عوام کے لئے نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عید کے پرمسرت موقع پر والدین بچوں کو عموماً کڑک نوٹ عیدی کے طور پر دیتے ہیں لیکن گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی نئے نوٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔

مذکورہ فیصلہ کرونا کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب حکومت عوام سے مسلسل اپیل کررہی ہے کہ وہ رمضان المبارک میں احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں جبکہ عید جیسے بڑے تہوار سے متعلق بھی ایس او پیز کی پیشگی ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

بھارت کو اب پاکستان کے ساتھ با معنی مذاکرات کی طرف آنا چاہیئے: سینیئر تجزیہ کار مخدوم بابر

امریکہ اور مغرب اپنے گریبان میں جھانکیں: سینیئر تجزیہ کار مخدوم بابر

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons