رواں سال ہالی ووڈ کی مشہور فلموں کے سیکوئیل ریلیز ہوں گے

رواں سال ہالی ووڈ کی مشہور فلموں کے سیکوئیل ریلیز ہوں گے

دنیا اس وقت کووڈ 19 کی وبا میں گرفتار ہے لیکن اس بحران میں بھی امریکا کی فلم نگری میں مشہور فلموں کے دیگر سلسلوں یا سیکوئیل پر کام جاری ہے۔

ان مشہور فلموں کے ریلیز کی اب تک مصدقہ تواریخ درج کی گئی ہیں تاہم تاریخ میں فرق ہوسکتا ہے۔

ایکشن سے بھرپور فلم فاسٹ اینڈ فیوریئس نائن روان سال 28 مئی 2021ء کو ریلیز کی جا رہی ہے-

فلم کی کاسٹ میں ون ڈیزل اور چارلیز تھیرون کے علاوہ ہیرن مائرن اور لیٹی اورٹِز بھی جلوہ گر ہیں۔

وینم: لیٹ دیئر بی کارنیج سونی مارول یونیورس کی فلم کا یہ پہلا سیکوئیل ہے۔ پہلے اس فلم نے 856 ملین ڈالر کا منافع کمایا تھا تاہم نئی کاسٹ میں ٹام ہارڈی بطور ایڈی بروک یعنی وینم، مشیل ولیمز بطور این وایئنگ اور دیگر کردار جلوہ گر ہوں گے۔ فلم 25 جون 2021 کو ریلیز کی جائے گی-

مینیئنز: دی رائز آف گرو کا سیکوئیل جولائی 2021ء میں سینماؤں کی زینت بنے گا اور 2015ء کے بعد دوبارہ کائل بالڈا اس کے ہدایت کار ہیں۔ مینیئنز کی دلچسپ زندگی اور خوبصورت مناظر کا ہر ایک کو انتظار ہے۔

ایک طویل عرصے بعد ٹاپ گن جیسی شاندار فلم کے سیکویئل کا انتظار کیا جارہا ہے۔ اس بار ’’ٹاپ گن: میورک‘‘ کے نام سے یہ ریلیز ہورہی ہے- فلم میں ٹام کروز پیٹ میورک مچیل کے نام سے جلوہ گر ہوں گے ۔ دوسری جانب وال کِلمر بطور ایڈمِرل ٹام نمودار ہوں گے۔ فلم دوجولائی 2021ء سینما گھروں کی زینت بنے گی-

اسپیس جیم: اے نیو لیگسی :اسے فلمی تاریخ کا اہم ترین سیکوئیل قرار دیا جارہا ہے۔ لونی ٹیونز سلسلے کی یہ فلم 16 جولائی 2021ء میں ریلیز ہوگی ۔ اس بار مائیکل جورڈن کی بجائے اس میں لی برون جیمز مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

مشن امپاسیبل سیون نومبر 2021ء کو اس سلسلے کی ساتویں فلم سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ جس میں ٹام کروز، ربیکا فرگیوسن اور وینیسا کِربی شامل ہیں۔ اس بار مشن کیا ہوگا اور پلاٹ کیا ہے؟ یہ اب تک معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

میٹرکس فور: تاریخ کی غیر معمولی فلم میٹرکس کا ایک عرصے سے انتظار کیا جارہا تھا۔ اس بار ہدایت کاری کے کمالات لانا وچووسکی نے دکھائے ہیں اور 18 برس پہلے کی ہی کہانی آگے بڑھائی جائے گی۔ نیو ہمارے جانے پہچانے ہیرو ہوں گے یعنی کیانو ریوز تاہم اس میں پریانکا چوپڑا بھی جلوہ گر ہورہی ہیں۔

اس فلم کو 21 مئی 2021ء کو ریلیز کیا جانا تھا جو کووڈ کی وجہ سے اب دسمبر میں ریلیز ہوگی۔

یہ خبر پڑھیئے

40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کو ایسٹرا زینکا ویکسین نہ لگانے کی ہدایات

برطانوی محکمہ صحت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیارکردہ کورونا ویکسین سے متعلق نئی ہدایات جاری …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons