حال ہی میں ایک برطانوی ویڈیو بلاگر اور ویب سائٹ “بیسٹ چائنا انفو” کے خالق، بیری وی وائس نے ہانگ کانگ کے میڈیا “ڈیان نیوز” کو انٹرویو دیتے ہوئے مغربی میڈیا پر الزام لگایا ہے کہ وہ چین کو بدنام کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی میڈیا کی منافقت اس سے بڑھ کر کیا ہوگی کہ کہا جاتا ہے، “سولر پینل اچھے نہیں کیوں کہ یہ چینی ہیں اور جوہری آلودہ پانی اچھا ہے کیونکہ یہ جاپانی ہے”۔ یہ مضحکہ خیز دوہرے معیارات ہیں۔ گزشتہ سال دسمبر سے ہی بیری سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز شائع کررہے ہیں جو چین سے متعلق جعلی خبروں کی تردید کرتی ہیں۔
بیری آج کل چین کے گوانگ شی کے گوئی لن شہر میں رہائش پذیر ہیں۔ وہ برطانوی میڈیا کے ایک سینئر صحافی تھے۔ وہ ایک طویل عرصے سے چینی امور کا مشاہدہ کررہے ہیں۔ یوٹیوبر کی حیثیت سے انہوں نے مغرب اور چین کے مابین تضادات کے بارے میں بہت سی ویڈیوز تیار کی ہیں۔ بیری نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ 2019 میں، انہیں یہ احساس ہوا کہ مغرب چین کے ساتھ کتنی ناانصافی کررہا ہے اور عالمی میڈیا میں چین کے بارے میں پیش کی جانے والی رپورٹس کتنی غیر منصفانہ ہیں، خاص طور پر ہانگ کانگ سے متعلق رپورٹس۔
بیری نے نشاندہی کی کہ چین کو بدنام کرنے کے لئے مغربی میڈیا نے چین کے خلاف جنگ شروع کر رکھی ہے۔ کبھی سنکیانگ کی کاٹن انڈسٹری کے خلاف خبریں چلائی جاتی ہیں اور کبھی نام نہاد تربیتی مراکز کی بات کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب چین کے سولر پینلز کے خلاف رپورٹس بنائی جا رہی ہیں۔ 13 اپریل کو، بلومبرگ کے ایک مضمون میں سنکیانگ کی فوٹو وولٹک کی صنعت کو “جبری مشقت” کے نام سے موسوم کرنے کی کوشش کی گئی۔ دوسری طرف مغربی میڈیا جاپان کے جوہری آلودہ پانی پر مسلسل خاموش ہے۔ یہ طرز عمل منفاقانہ دوہرے معیارات کا عکاس ہے۔
Dosti Channel FM 98 Voice of Friendship

