یکطرفہ طور پر طاقت کا اندھادھند استعمال جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وانگ ای

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے ستائیس تاریخ کو چین، افغانستان، نیپال، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے وزرائے خارجہ کی وبا سے نمٹنے سے متعلق ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا موجودہ وبا اور بدلتی ہوئی عالمی صورت حال کے تناظر میں یک طرفہ پسندی، تحفظ پسندی اور غنڈہ گردی بدستور مختلف ممالک کے اقتدار اعلیٰ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

زیادہ پرامن اور مستحکم ترقی کا ماحول پیدا کرنے اور برقرار رکھنے کے لئے مختلف ممالک کو مل کر کام کرنا چاہئے ۔ وانگ ای نے کہا کہ اگر یکطرفہ طور پر طاقت کے اندھا دھند استعمال کو بدستور جاری رکھنے کی اجازت دی جاتی ہے تو ترقی پزیر ممالک، چھوٹے اور درمیانے  ممالک سب سے پہلے نقصان اٹھائیں گے اور ان ممالک کے عوام کو سب سے زیادہ نقصان پہںچے گا۔

چین علاقائی ممالک کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی قیادت میں بین الاقوامی نظام اور بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر عالمی نظم و نسق کے تحفظ کے لیے  بھر پور کوشش کرے گا اور دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت کی سخت مخالفت کرے گا۔ چین خطے اور دنیا میں ہم آہنگی اور امن کے لئے کوشاں ہے۔ 

یہ خبر پڑھیئے

کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم چائنا کی تیز ترین ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ سید پارس علی

کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم چائنا کی تیز ترین ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ سید پارس علی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons