ستائیس تاریخ کو گوانگ شی زوانگ قومیت کے خوداختیار علاقے کے صدر مقام نان نینگ کے دورے کے دوران چینی صدر شی جن پھنگ نے گوانگ شی قومیتوں کے عجائب گھر کا معائنہ کیا جہاں انہوں نے زوانگ قوم کی تاریخ، ثقافت اور رسم و رواج سے متعلق معلومات حاصل کیں۔
جناب شی جن پھنگ نے اس موقع پر کہا کہ حالیہ برسوں میں گوانگ شی میں بڑی ترقی ہوئی ہے۔ ترسٹھ لاکھ سے زائد افراد نے غربت سے چھٹکارا حاصل کیا ہے۔ انسداد غربت کے مشن کو کامیابی سے پورا کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “میں نے کہا تھا کہ انسداد غربت کے راستے میں کسی شخص یا کسی قوم کو پیچھے نہیں چھوڑا جائے گا”۔
چینی قوم، چینی کمیونسٹ پارٹی اور پارٹی کی قیادت ہمیشہ اپنے وعدوں کو پورا کرتے ہیں۔ آج چین میں 56 قومیتوں کو غربت سے نجات دلائی جاچکی ہے اور ہم نے اپنے وعدوں کو پورا کیا ہے۔ ہم یہاں نہیں رکیں گے اور دوسرے صد سالہ ہدف کی تکمیل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
Dosti Channel FM 98 Voice of Friendship

