فلک کے لیے اپنے والد سے بات کی اور پھر جو کچھ ہوا والد نے خود کیا، سارہ خان

فلک کے لیے اپنے والد سے بات کی اور پھر جو کچھ ہوا والد نے خود کیا، سارہ خان

معروف اداکارہ سارہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ جب پہلی بار فلک شبیر نے پروپوزکیا تو انہوں نے شادی سے انکار کردیا تھا۔

برطانوی  نشریاتی ادارے کو حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ نے مداحوں کو بتایا کہ ان کی شادی مکمل طورپر ارینج میرج تھی اور فلک شبیر سے ان کی شادی بالکل اس طرح ہوئی جیسے پاکستانی گھرانوں میں شادیاں کی جاتی ہیں۔ سارہ خان نے بتایا کہ وہ شادی سے پہلے فلک سے زیادہ ملی بھی نہیں تھیں، فلک سے پہلی  ملاقات لاہور میں ہوئی تھی جہاں فلک نے مجھے پروپوز کیا لیکن میں نے فلک کو شادی سے انکار کردیا تھا۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ بعد ازاں  انہوں نے فلک کے لیے اپنے والد سے بات کی اور پھر جو کچھ ہوا والد نے خود کیا کیوں کہ والدین ہم سے بہتر فیصلے کرسکتے ہیں۔ سارہ خان کا کہنا تھا کہ وہ فلک کے ساتھ بہت خوش ہیں اور جس دن انہیں فلک پھول نہ دیں تو لگتا ہے دن نامکمل ہے۔ خیال رہے کہ شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر گزشتہ برس عالمی وبا کے دوران سادگی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

یہ خبر پڑھیئے

40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کو ایسٹرا زینکا ویکسین نہ لگانے کی ہدایات

برطانوی محکمہ صحت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیارکردہ کورونا ویکسین سے متعلق نئی ہدایات جاری …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons