حکومت نے عید کے موقع پر ملک بھر میں سیاحت پر پابندی عائد کردی ہے۔
این سی او سی اجلاس کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 8 مئی سے 16 مئی تک سیاحت پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق سیاحتی مقامات اور اردگرد کے تمام ریسٹورینٹس، پبلک پارکس اور ہوٹل مکمل بندرہیں گے جب کہ عید کی تعطیلات میں بین الصوبائی اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ عید کی تعطیلات میں مری، گلیات، سوات، کالام ساحلی علاقوں اور شمالی علاقہ جات جانے والی سڑکیں بند رہیں گی۔ اعلامیے کے مطابق گلگت بلتستان کے مقامی افراد کو واپس جانے کی اجازت ہوگی۔
وزارت داخلہ کے مطابق اعتکاف، شب قدر، جمعۃ الوداع اور عید کے لئے ایس اوپیز کا بروقت اجراء کیا جائے گا۔
Dosti Channel FM 98 Voice of Friendship

