صحت کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سطان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کے ایک ہزار2 سو مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں 22 بڑے مراکز بھی شامل ہیں جہاں روزانہ ویکسین کی 5 ہزار خوراکیں لگانے کی گنجائش موجود ہے۔
منگل کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویکسین لگانے کے مراکز کی فہرست نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے ۔ یہ مراکز جمعہ کے سوا پورا ہفتہ کھلے ہیں اور ویکسین افطاری کے بعد بھی لگائی جا رہی ہے۔
ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی اب تک 30 لاکھ سے زائد خوراکیں خریدی ہیں اور مزید 3 کروڑ خوراکیں خریدنے کے لئے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ویکسین تین مختلف تیار کرنیوالے کمپنیوں سے خریدی جا رہی ہے جبکہ چین کی حکومت نے پاکستان کو 17لاکھ خوراکیں عطیہ کی ہیں۔
Dosti Channel FM 98 Voice of Friendship

