تازہ ترین
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے چین ، جنوبی ایشیا تخفیف غربت کوآپریٹو ڈویلپمنٹ سینیٹر ایک انتہائی اہم فورم ہو گا،جس سے تمام ممالک چین کے تخفیف غربت کے حوالے سے کامیاب تجربے سے استفادہ کر سکتے ہیں ۔ چین کی میزبانی میں چھ ملکی کووڈ 19 ورچوئل وزارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دیہی علاقوں میں غربت کے خاتمے کیلئے، چائنہ،جنوبی ایشا، ای کامرس کوآپریشن فورم، ایک اہم اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، علاقائی سطح پر تعاون کے فروغ کیلئے چین کی ٹھوس تجاویز کی حمایت کرتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کرونا وبا کی ابتدا سے لیکر آج تک مشترکہ کاوشیں بروئے کار لا رہے ہیں ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کرونا وبا سے بچاو کیلئے چین کی جانب سے ویکسین کے تحفے اور دیگر معاونت پر وزیر خارجہ وانگ ای اور چینی قیادت کاشکرگزار ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے صدر شی چن پھنگ کی جانب سے "کرونا ویکسین ، گلوبل پبلک گڈ" کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے ۔

چین کی میزبانی میں چھ ملکی کووڈ 19 ورچوئل وزارتی کانفرنس کا انعقاد

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے چین، جنوبی ایشیاء تخفیف غربت کوآپریٹو ڈویلپمنٹ سینیٹر ایک انتہائی اہم فورم ہو گا، جس سے تمام ممالک چین کے تخفیف غربت کے حوالے سے کامیاب تجربے سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

چین کی میزبانی میں چھ ملکی کووڈ-19 ورچوئل وزارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دیہی علاقوں میں غربت کے خاتمے کیلئے، چائنہ، جنوبی ایشا، ای کامرس کوآپریشن فورم، ایک اہم اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، علاقائی سطح پر تعاون کے فروغ کیلئے چین کی ٹھوس تجاویز کی حمایت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کرونا وباء کی ابتداء سے لیکر آج تک مشترکہ کاوشیں بروئے کار لا رہے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کرونا وباء سے بچاوٗ کیلئے چین کی جانب سے ویکسین کے تحفے اور دیگر معاونت پر وزیر خارجہ وانگ ای اور چینی قیادت کا شکر گزار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے صدر شی چن پھنگ کی جانب سے “کرونا ویکسین، گلوبل پبلک گڈ” کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

نیٹو کو چین پر تنقید کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے: سینیئر تجزیہ کار مخدوم بابر

نیٹو کو چین پر تنقید کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے: سنیئر تجزیہ کار مخدوم بابر

نیٹو کو چین پر تنقید کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے: دوستی ایف ایم …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons