کورونا: بی آر ٹی سروس 25 اپریل کو عارضی طور پر معطل رہے گی، ترجمان

پشاور میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر شہر میں چلنے والی بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) سروس 25 اپریل اتوار کو عارضی طور پر معطل رہے گی۔

ترجمان بس ریپڈ ٹرانزٹ پشاور کے مطابق بی آر ٹی سروس 27 اپریل پیر کے روز فعال کردی جائے گی۔ ترجمان  نے کہا ہے کہ شہری کورونا وائرس کی تیسری لہر کو سنجیدگی سے لیں۔ شہری کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

خیال رہے کہ 2 اپریل کو بی آر ٹی کے مال آف حیات آباد اسٹیشن نمبر 25 کی سیلنگ تیز ہوا کے باعث اکھڑ گئی جب کہ الیکٹریکل سائن بورڈز کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔ خیال رہے کہ پشاور میں غیر معمولی تیز ہوائیں چلنے کا آج چوتھا روز ہے  جس کے سبب پشاور کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی ترسیل کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے۔

پشاور میں بی آر ٹی بس سروس کو اکثر مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ قبل ازیں بی آر ٹی بس صدراسٹیشن پراچانک بند ہو گئی تھی۔ بس کے دروازے بھی نہ کھل سکے اور مسافر انتظامیہ کو آوازیں دیتے رہے۔ بس اسٹارٹ نہ ہونے پر مسافروں کو اتار دیا گیا تھا۔

یہ خبر پڑھیئے

شی جن پھنگ کی سی پی سی کے 31 ویں اجتماعی مطالعہ کی صدارت اور اہم خطاب

چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 100ویں سالگرہ منانے کے موقع پر، چینی کمیونسٹ پارٹی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons