عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 118 اموات اور 5 ہزار 611 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 117 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 627 ہو گئی ہے۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 88 ہزار 698 ہے اور 6 لاکھ 89 ہزار 812 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں7 ہزار 964 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 593، خیبر پختونخوا 3 ہزار 103، اسلام آباد 660، گلگت بلتستان 104، بلوچستان میں 232 اور آزاد کشمیر میں 461 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 72 ہزار 981، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 13 ہزار 121، پنجاب 2 لاکھ 88 ہزار 598، سندھ 2 لاکھ 77 ہزار 593، بلوچستان 21 ہزار 618، آزاد کشمیر 16 ہزار 463 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 253 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
Dosti Channel FM 98 Voice of Friendship

