پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا مختلف شعبوں میں اقتصادی تعاون پر اتفاق

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا مختلف شعبوں میں اقتصادی تعاون پر اتفاق

پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے مختلف شعبوں میں اقتصادی تعاون اور باہمی تجارت کے فروغ کے لئے تجارتی وفود کے تبادلوں پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے ابوظہبی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت احمد علی ال Sayegh کے درمیان ملاقات میں طے پایا۔ مذاکرات میں معاشی اورتجارتی شعبوں میں وسیع تر تعاون پرتبادلہ ٔ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کے لئے پاکستان میں دستیاب سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع اجاگر کئے جنہیں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی روابط کے ذریعے بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔ وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت کو بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، افغان امن عمل اورخطے کی سلامتی کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

سبی: ایف سی کی گاڑی پر دہشتگردوں کا حملہ، 5 اہلکار شہید

سبی: ایف سی کی گاڑی پر دہشتگردوں کا حملہ، 5 اہلکار شہید

بلوچستان کے ضلع سبی میں دہشتگردوں کے حملے میں ایف سی کے پانچ جوان شہید …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons