چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے انیس تاریخ کو رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی صدر کے خصوصی ایلچی برائے موسمیاتی تبدیلی جان کیری چودہ سے سترہ اپریل تک چین کا دورہ کیا۔
اس دوران چین اور امریکہ نے موسمیاتی تبدیلی، موسمیاتی سمٹ، یو این موسمیاتی تبدیلی کے فریم ورک کنوینشن، چھبیسویں موسمیاتی اجلاس سمیت دیگر موضوعات پر پر خلوص، گہری اور تعمیری نوعیت کا تبادلہ خیال کیا جس میں مثبت پیش رفت ہوئی اور چین اور امریکہ کے مابین موسمیاتی تبدیلی سے متعلق بات چیت اور تعاون کی بحالی ہوئی۔
وانگ وین بین نے کہا کہ جان کیری نے اپنے دورہ چین کے دوران چین کے نائب وزیر اعظم سے ورچول ملاقات کی۔ چین کے خصوصی ایلچی برائے امور موسمیاتی تبدیلی شیے چن ہوا نے کیری کے ساتھ شنگھائی میں بات چیت کی۔
فریقین نے موسمیاتی بحران سے نمٹنے کیلئے مشترکہ بیان جاری کیا۔ وانگ وین بین نے کہا کہ چین اور امریکہ نے موسمیاتی بحراں سے نمٹنے کے لیے تعاون ، پالیسی اور اقدامات کو مضبوط کرنے، کم کاربن اخراج اور ترقی پذیر ممالک کی مدد کے ذریعے تبادلوں و تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
Dosti Channel FM 98 Voice of Friendship

