روس کا بھی چیک جمہوریہ کے 20 سفارت کاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم

روس کا بھی چیک جمہوریہ کے 20 سفارت کاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم

چیک جمہوریہ کی جانب سے روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دینے کے بعد روس نے بھی چیک جمہوریہ کے 20 سفارت کاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔

گزشتہ روز روسی وزارت خارجہ نے چیک جمہوریہ کے سفیر کو طلب کرکے سفارتکاروں کو آج تک ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ روس نے چیک جمہوریہ کے فیصلے میں امریکا کو ملوث قرار دیا ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ چیک جمہوریہ کا روسی سفارتکاروں کو نکالنے کا اقدام امریکی خوشنودی کے لیے ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جمہوریہ چیک نے 2014 کے دھماکوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 18 روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

یہ خبر پڑھیئے

عالمی برادی کیلئے اس وقت سب سے اہم کام کرونا وباء کے خلاف جدوجہد ہے، چینی صدر

چینی صدر شی چن پھنگ نے کہاہے کہ عالمی برادی کیلئے اس وقت سب سے اہم …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons