ترسیلات زر کی بڑھوتری میں ڈیجیٹل کرنسی اہم کردار ادا کرسکتی ہے، عالمی مالیاتی فنڈ

ترسیلات زر کی بڑھوتری میں ڈیجیٹل کرنسی اہم کردار ادا کرسکتی ہے، عالمی مالیاتی فنڈ

عالمی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹا لینا جارجیوا نے کہا ہے کہ ترسیلات زر کی بڑھوتری میں ڈیجیٹل کرنسی اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر اور کم آمدنی والے ممالک میں ترسیلات زر کے ذریعے بھیجی گئی رقوم معاشی سرگرمیوں اور کروڑوں افراد کی زندگیوں کے لئے اہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے تین شعبوں پر خصوصی توجہ دینا ہو گی۔ سب سے پہلے کرنسی یا دولت کی نئی اقسام قابل بھروسہ ہونی چاہئیں۔

دوسرے نمبر پر مقامی معاشی و مالیاتی استحکام کو تحفظ حاصل ہوا اور ایک ایسا لائحہ عمل مرتب کرنا ہو گا تاکہ مالیات کا بین الاقوامی نظام بھی مستحکم اور موثر رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف بھی اس حوالہ سے بھرپور معاونت فراہم کرے گا تاکہ بڑھتی ڈیجیٹل تفریق کوکم سے کم کیا جا سکے ۔

یہ خبر پڑھیئے

عالمی برادی کیلئے اس وقت سب سے اہم کام کرونا وباء کے خلاف جدوجہد ہے، چینی صدر

چینی صدر شی چن پھنگ نے کہاہے کہ عالمی برادی کیلئے اس وقت سب سے اہم …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons