امریکی حکومت کے چیف میڈیکل مشیرانٹونی فاؤچی نے اٹھارہ تاریخ کو امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات کو تسلیم کیا کہ کووڈ-۱۹ وبا کے علاوہ اسلحہ کا متشددانہ استعمال بھی امریکہ میں عوامی صحت کی ہنگامی صورتحال ہے۔
جب سوال پوچھا گیا ہے کہ کیا امریکہ میں اسلحہ کا متشددانہ استعمال بھی عوامی صحت کی ہنگامی صورتحال ہے؟ انہوں نےکہا کہ ہم اس مسئلے کو نظر انداز نہیں کرسکتے اور گزشتہ مہینے رونماہونے والے اجتماعی فائرنگ کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ امریکی گن وائلنس آرکائیوز کے اعدادوشمار کے مطابق 16 مارچ کے بعد اب تک امریکہ میں اجتماعی فائرنگ کےکم از کم 45 واقعات رونما ہوچکے ہیں۔
Dosti Channel FM 98 Voice of Friendship

